صوابی: عمارت میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 8 months ago

عمارت کی نچلی منزل میں جوتوں کےگودام میں آگ لگی

صوابی کے علاقے ٹھنڈا کوئی میں عمارت میں آگ لگنے سے 7 سالہ بچے سمیت اب تک 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کی نچلی منزل میں جوتوں کے گودام میں لگی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

علاقہ مکین کے کہنا ہے کہ آگ نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آگ سے جھلسنے والے 3 افراد کی حالت تشويشناک ہے جو برنس سينٹر ميں زير علاج ہیں۔

ریسکیو 1122 نے 4 گھنٹوں کے اندر آگ پر قابو پا لیا جس میں ریسکیو کی 6 فائر ویکلز نے حصہ لیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube