Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ: سرکاری کوارٹر کی چھت گرنے سے 5افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ریلوے ملازمین کا کوارٹروں کی مرمت کا مطالبہ

کوئٹہ کی ریلوے کالونی میں سرکاری کوارٹر کی چھت گرنے سے کوراٹر میں موجود تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریلوے ملازمین کہتے ہیں کہ اس وقت 800 ریلوے کوارٹر خستہ حالی کا شکار ہیں اور تنخواہوں سے ماہانہ 5 فیصد کٹوتی کے باوجود کوارٹروں کی مرمت نہیں کی جاتی۔

زخمی افراد کے اہلخانہ کے مطابق افسران کے پاس اپنے لئے وسائل ہیں لیکن غریب افراد کی کوئی نہیں سنتا۔

ریلوے ملازمین نے سرکاری کوارٹروں کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube