Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور:رکشہ پر فائرنگ،بہن بھائی زخمی،ایک بھائی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل، جب کہ 2 کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ صبح پیش آیا۔ جب مصطفی آباد ميں رکشے 3 افراد سوار منزل کی جانب جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ ميں زخمی ہونے والے بہن بھائی ہیں۔ تينوں بہن بھائی موٹر سائيکل رکشے ميں جا رہے تھے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی۔ جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر ليا جائے گا۔ حکام کے مطابق بظاہر واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے، تاہم تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube