Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

چیف جسٹس کراچی پہنچ گئے،آج اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج پیر 10 اگست کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ 10 اگست کو کراچی بلدیاتی مسائل سمیت اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تجاوزات کے خلاف 100 سے زائد درخواستوں کی سماعت بھی کل ہوگی۔

صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی 10 اگست کو شیڈول کی گئی ہے، جب کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سائن بورڈ گرنے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت بھی پیر 10 اگست کو شیڈول ہے۔

بل بورڈ گرنے سے زخمی ہونے والے انوار احمد کا جناح اسپتال میں میڈیکو لیگل کرلیا گیا، زخمی شخص کی جانب سے آج سپریم کورٹ جاکر کیس پیروی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں شہریوں پربل بورڈ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

واقعہ پر سیکریٹری بلدیات نے اسی واقعے کے حوالے سے شعبہ اشتہارات ڈی ایم سی ساؤتھ کے 2 افسران کو معطل کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube