Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان کی تاریخ کی سب سےبڑی شجرکاری مہم کا آغاز

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بشکریہ ریڈیو پاکستان

پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے مشن کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ایک روزہ شجرکاری مہم آج شروع ہو رہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم عمران کریں گے۔

ٹائیگر فورس ڈے

ملک بھر میں وزیراعظم کے اعلان کے بعد آج ٹائیگر فورس ڈے منایا جا رہا ہے، جس میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ایک روزہ شجر کاری مہم بھی شروع کی جائے گی۔ مہم کے دوران ملک بھر ميں ٹائيگر فورس کے رضا کار درخت لگائيں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے پوری قوم کو بھی مہم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹائيگر فورس شجر کاری مہم کی قيادت کرے گی۔ سال 2023 تک 10 ارب درخت لگانا ہمارا ہدف ہے۔ موسمياتی تبديليوں سے نمٹنے کيلئے شجر کاری مہم اہم ہے۔ انہوں نے دیگر مکاتب فکر سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ، وزراء، وزرائے اعلیٰ مہم میں حصہ ليں۔

عثمان داڑ

ٹائیگر ڈے سے متعلق عثمان داڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ملک میں پہلی بار شجرکاری مہم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔ ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی فیچر سے جیو ٹیگنگ سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ ایپلیکیشن سے لگائے گئے پودوں کی لائیو لوکیشن اور تعداد معلوم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پودا لگانے والا رضا کار ایپلیکیشن کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کرسکے گا۔ ایپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے دوران 16 ہزار پودے لگا دئیے گئے ہیں۔ شجر کاری مہم سے متعلق عثمان داڑ نے مزید بتایا کہ یہ ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل شجر کاری مہم ہے۔ جس میں کراچی سے خیبر تک لگائے گئے ایک ایک پودے کا لائیو ریکارڈ دستیاب ہوگا۔ اکثر اپوزیشن ارکان کو بھی پودے گننے کا شوق رہتا ہے۔

عثمان بزدار

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شجرکاری مہم پر کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ٹائيگر فورس ڈے پر ريکارڈ پودے لگانے کا عزم ہے۔ ملک بھر ميں ٹائيگر فورس رضاکار درخت لگائيں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب آج ٹائیگر فورس ڈے شجرکاری مہم کا آغاز شادمان مارکیٹ پارک میں جاپانی پودا میاواکی لگا کر کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جاپانی پودہ “میاواکی” دوسرے پودوں کی نسبت 10گنا تیزی سے بڑھتا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس ڈے پر پنجاب بھر میں 12لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube