Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کروناویکسین سےمتعلق بیان،وائس چانسلریوایچ ایس کوشوکازنوٹس جاری

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

محکمہ صحت پنجاب نے وائس چانسلر يونيورسٹی آف ہيلتھ سائنسز ڈاکٹرجاوید اکرم کوآسٹریلین ویکسین سے منسوب بیان پر شوکاز جاری کرديا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے وضاحتی نوٹس ميں کہا گيا ہے کہ ایسا رویہ محکمے یا ماہرین کی وضع کردہ پبلک پالیسی سے متصادم ہے،متعلقہ حکام سے اجازت کے بغیر ایسے ٹرائل کا اعلان حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنا۔

نوٹس ميں کہا گيا ہے کہ ایسے اعلان سے آپ کے کیا مقاصد تھے؟ کیا آپ کے کوئی کارپوریٹ مفاد، کوئی نجی فرم یا فارما سیوٹیکل کمپنی ہے؟۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسا رویہ بطوروائس چانسلریوایچ ایس آپ کےعہدےکے برخلاف ہے۔محکمہ صحت نےڈاکٹرجاوید اکرم کو11 اگست تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے کہا تھا کہ آسٹریلیاء کی فلینڈرزیونیورسٹی سےمعاہدہ کرلیا گیا ہے اورآسٹريليا ميں تيارکروناویکسین کاٹرائل پاکستان ميں ہوگا۔ یونی ورسٹی نے مزید بتایا تھا کہ آسٹریلوی یونیورسٹی کرونا ویکسین 2ہفتےميں پاکستان بھیجے گی۔ وفاقی حکومت نےاجازت دی تو25افرادپرپائلٹ ٹرائل جبکہ10ہزارافراد پرمیگا ٹرائل ہوگا۔ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے یہ بھی بتایا تھا کہ کوویکس انيس کے نام سے تیار ہونے والی ویکسین پہلے مرحلے ميں کامیاب ثابت ہوئی،ویکسین کو جانوروں پر بھی استعمال کیاجاچکا ہے۔يونيورسٹی حکام کےمطابق ویکسین کے ٹرائلزکےلیے رضاکاروں کی بھرتی کاعمل بھی شروع کیا جارہاہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube