Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

تین شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago

اپنی شادی نہ ہونے پر نوجوان سیریل کلر بن گیا

گوجرانوالہ ميں شادی نہ ہونے پر نوجوان سيريل کلر بن گيا، ملزم رات کی تاريکی ميں گھروں ميں کود کر شادی شدہ جوڑوں کو نشانہ بناتا تھا۔

گوجرانوالہ میں شادی نہ ہونے پر نوجوان نے تشدد کی راہ اپنالی، ايک ماہ ميں 3 خواتين سميت 6 افراد کو قتل اور تين کو زخمی کرنیوالا ملزم ارسلان پوليس کی گرفت میں آگیا۔

پوليس کے مطابق ملزم شادی نہ ہونے پر دلبرشتہ ہوکر سيريل کلر بن گيا اور رات کی تاريکی ميں سوئے ہوئے لوگوں کو اپنا نشانا بناتا تھا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے شکار کو گھر میں اکیلا دیکھ کر گھستا اور سر پر اینٹیں مار کر قتل کرتا تھا۔

پوليس نے مزید بتایا کہ ملزم ارسلان پيپلز کالونی ميں خوف کی علامت بن چکا تھا، جو 2017ء ميں خاتون کے قتل کيس ميں پہلے بھی جيل کاٹ چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube