Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

فیصل آباد: مردوں کوبلیک میل کرنیوالا نامعلوم خواتین کاگروہ سرگرم

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ایف آئی اے کو درجنوں شکایات موصول ہوئیں، سب انسپکٹر

سوشل میڈیا پر شادی شدہ مردوں کو ہراساں کیا جانے لگا۔ نامعلوم خواتين جعلی آئی ڈيز بنا کر بليک میلنگ کے ذريعے مردوں سے پیسے بٹورنے لگیں۔ ایف آئی اے فیصل آباد کو ہراسمنٹ کی درجنوں شکایات موصول ہوگئیں۔

فیصل آباد میں سوشل میڈیا کے ذریعے مردوں کو ہراساں کرنیوالی نامعلوم خواتین کا گروہ سرگرم ہوگیا، خواتین جعلی آئی ڈیز بنا کر بلیک میل کرکے لوگوں سے رقوم بٹور رہی ہیں۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میں شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہوں، کوئی لڑکی ہے جو خود کو میری بیوی بتارہی ہے لیکن سامنے نہیں آتی، میرا گھر اور خاندانی اعتبار خراب ہورہا ہے۔

ایف آئی اے کے سب انسپکٹر دانیال کا کہنا ہے کہ رواں سال سائبر کرائم کے کیسز میں مردوں کو بلیک میل کرنے کے 30 فیصد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کورٹ آرڈرز لے لئے جلد سراغ لگالیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والے کو  سزا کے طور پر 3 سال قید اور 10 لاکھ سے زائد جرمانہ ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube