سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی2نیب ریفرنسزمیں بریت کی درخواستیں مسترد

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 12 months ago

احتساب عدالت نے سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی 2 نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سندھ بنک کرپشن اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں کُل 8 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

جمعہ کوسابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی سندھ بینک کرپشن اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔ سندھ بنک کرپشن کیس میں بلال شیخ کے سات شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد ہوئیں۔

ان ملزمان میں طارق احسان، صفدر قاضی، اسدعلی شاہ، معصومہ حسین، جاوید حسین، عبدالرؤف چانڈیو اور شارق حسنین جلیسی شامل ہیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube