Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

چیئرمین نیب کی تعیناتیوں کےاختیارپرسپریم کورٹ کاازخودنوٹس

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سپریم کورٹ نےچیئرمین نیب کی تعیناتیوں کےاختیار کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کومعاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نےنوٹس جعلی نیب افسر ضمانت کے مقدمہ کے تحریری فیصلے میں لیا۔ عدالت نے قراردیا کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں،نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولزنہیں بن سکے۔

حکم نامہ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز240 اور 242 کوبالائےطاق رکھ سکتےہیں؟عدالت نےمعاونت کیلئےاٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

حکم نامہ میں رجسٹرار آفس کوازخودنوٹس الگ سےسماعت کیلئےمقررکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مشیر عالم نے تحریر کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube