اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادراعثمان مبین کی تقرری کےخلاف کیس میں تقرری کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔چیئرمین نادرا کے وکیل نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ عثمان مبین کی عمر اور تجربہ تعیناتی کے لئے تمام شرائط پر پورا اُترتا تھا۔
جمعہ کوجسٹس عامر فاروق نے چئیرمین نادرا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پرسماعت کی۔
عثمان مبین کے وکیل افنان کریم کنڈی نے مؤقف اپنایا کہ چئیرمین نادرا کے لیے عمر کی حد 55 سال تھی جبکہ عثمان مبین تعیناتی کے وقت 38سال کے تھے،ان کا تجربہ بھی اشتہار کے مطابق تمام شرائط پر پورا اترتا ہے۔
عدالت نے وزارت داخلہ سے چیئرمین نادرا کی تقرری کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔