Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:الطاف حسين روڈپولیس کی فائرنگ،1شخص جاں بحق،1زخمی

SAMAA | , and - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تینوں اہلکاروں سےتفتیش کی جارہی ہے

کراچی ميں الطاف حسين روڈ پرمبينہ پوليس مقابلے میں اہلکارکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

جمعہ کےروزکراچی میں ٹیکنوسٹی کےسامنےالطاف حسین روڈ پر پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا۔عينی شاہدين کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے قبل دونوں افرادنےہاتھ بھی اُٹھاليےتھےاِس کےباوجود 15 مددگارکےاہلکاروں نے گولياں چلاديں۔

عینی شاہدین نےبتایا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر3افراد رُک کر مل رہےتھے،پولیس نےڈاکو سمجھ کرگولياں چلاديں۔فائرنگ کے بعدپوليس اہلکارزخمیوں کوپولیس وین میں ڈال کر خود اسپتال لےگئے جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت  اسلم کے نام سے ہوئی ہے،وقارنامی شخص زخمی ہوا ہے۔

ڈی آئی جی پولیس جاویداکبر نے بتایا ہے کہ فائرنگ مددگارون فائيومیھٹادرپولیس موبائل نےمشکوک جانتےہوئے کی، مددگار15پولیس کے تینوں اہلکاروں سےتفتیش کی جارہی ہے، ایس ایس پی سٹی مقدس حیدرواقعےکی تحقیقات کررہے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر نےمزید بتایا ہے کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف اگر مقتول کے اہل خانہ مقدمہ درج نہیں کرتی تو پولیس کی جانب سے اہلکاروں کے خلاف غفلت اور قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube