Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کروناسےبچاؤ،یوم آزادی اورمحرم الحرام میں کوڈآف کنڈکٹ کی تیاری مکمل

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago

این سی او سی میں بتایا گیا ہے کہ یوم آزادی اور محرم الحرام میں کوڈ آف کنڈکٹ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے،شہریوں میں سماجی فاصلوں اور ماسک پہننے کویقینی بنانے کے حوالے سے حکمت عملی تیار ہے۔

جمعہ کواسلام آباد میں وفاقی وزیراسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف سیکٹرز کو کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی میں بتایا گیا کہ 14 اگست اور محرم الحرام میں وباء کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی اور یوم آزادی اور محرم الحرام میں کوڈ آف کنڈکٹ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہریوں میں سماجی فاصلوں اور ماسک پہننے کویقینی بنانے کے حوالے سے حکمت عملی تیار ہے،عام کپڑے کا ماسک وائرس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

اجلاس میں اسدعمرنےکہا کہ تمام سیکٹرز کوکھولنےکےعمل میں ہیلتھ گائیڈ لائینزپرعمل درآمد یقینی بنانا چاہیے،ابھی بھی کرونا کے خطرات موجود ہیں۔ وفاقی وزیراسدعمرنےخبردارکیا کہ ہیلتھ گائیڈ لائنز پرعمل درآمد نہ کرنےکی صورت میں کرونا وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے،اگر اسی جذبے کا مظاہرہ محرم تک کیا گیا تو ہیلتھ چیلنج کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube