Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

مسئلہ کشمیر بھارت کا داخلہ یا دوطرفہ معاملہ نہیں، پاکستان

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک سال میں تیسری بار تنازع کشمیر پر بحث اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ یہ بھارت کا داخلی معاملہ یا دوطرفہ مسئلہ نہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کا ایک سال مکمل ہونے اور کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم اور انہیں ان کی شناخت سے محروم کرنے کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کی گونج اب دنیا بھر میں سنائی دے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکی، چین، اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی ادارے کے ماہرین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور یوم استحصال کے موقع پر لندن، پیرس، برسلز اور ہیوسٹن سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے جاری مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

عائشہ فاروقی نے او آئی سی رابطہ گروپ کی کشمیریوں کیلئے مسلسل حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک مظلوم کشمیریوں کی آواز اٹھانے میں سرگرم اور فعال کردار ادا کریں، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور اخبارات و جرائد میں شائع کئے گئے بے شمار مضامین اور اداریوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور کشمیریوں کی پامردی و استقامت کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر بھارتی بیان یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ بھارت اپنے زیرتسلط جموں و کشمیر میں غیرقانونی اور ناقابل قبول اقدامات کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube