Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فیصل آباداورگوجرنوالہ میں پولی تھین بیگزپرپابندی،لاہورہائیکورٹ

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

لاہورہائیکورٹ نےلاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگادی۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں پولی تھین پیگز پر پابندی کی ہدایت ایڈووکیٹ سلمان خان نیازی کی درخواست پر جاری کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ پولی تھین بیگز کے استعمال سے نکاسی کا سسٹم متاثر ہو رہا ہےجبکہ اس کے ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ درخواست گزارکےمطابق محکمہ ماحولیات عدالتی حکم پرعمل نہیں کررہا۔ دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ڈی جی ماحولیات عدالتی حکم پر من وعن عمل کروائیں۔فاضل جج نےکہا کہ اب پولی تھین بیگز نظر نہیں آنے چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube