Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی دھماکا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 1شخص جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میں جماعت اسلامی کراچی کی بدھ کوکشمیر ریلی میں بم حملے میں شدید زخمی ہونے والےقائدآباد کے ناظم رفیق تنولی شہید ہوگئے۔ رفیق تنولی لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پربدھ کی شام نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا۔ حملے کے وقت ناظم کراچی حافظ نعیم الرحمان تقریر کررہے تھے، واقعے میں 39  افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک زخمی رفیق تنولی کی حالت تشویش ناک تھی اور وہ لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جمعرات کو انتقال کرگئے۔

جماعت اسلامی کراچی کے تحت بیت المکرم مسجد سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کا اختتام حسن اسکوائر پر ہونا تھا، ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ریلی پر کریکرموٹر سائیکل سوار ملزمان نے پھینکا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکٹھے کرلئے گئےہیں۔

کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سندھو دیش ریوولوشنری آرمی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے کراچی میں کریکر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube