Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ایم ایل1منصوبےمیں90فیصدلیبرپاکستان سےہوگی،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کواس منصوبےسےروزگارملے گا

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبےسےٹرینوں کی تعدادبڑھ جائےگی،سفرکادورانیہ کم ہوجائےگا۔انھوں نے بتایا کہ ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ 90 فیصد لیبر پاکستان سے ہوگی اورڈیڑھ سے 2 لاکھ لوگوں کواس منصوبےسےروزگارملے گا۔

جمعرات کو پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبے سے متعلق میڈیا بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ 90 فیصد لیبر پاکستان سے ہوگی اورڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کواس منصوبےسےروزگارملے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ 1861 سے بنا ہوا ٹریک ہے جس پرآئے روزحادثات ہوتے ہیں، اب سگنل سسٹم بھی آٹومیٹک ہوگا،حادثے سے پہلے ٹرین رک جایا کرے گی،ریلوے ٹریک 71 فیصد آبادی کے درمیان میں سے گزرتا ہے،اس ٹریک پر لوگ فٹبال کھیلتےاورجنازے بھی پڑھتے تھے۔

وزیرریلوےنےپیش کش کی کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی ٹریک کرائے پر دیں گے،جو ادارےاپنی ٹرین لانا چاہے وہ بھی لاسکتا ہے۔انھوں نےمزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایم این ون منصوبے کا ایک ٹینڈر دیا گیا تو3 سال میں بھی منصوبہ مکمل ہوسکتا ہے،اگر ٹینڈر دو تین ہوئے تو زیادہ سے زیادہ پانچ سال لگ جائیں گے۔

سیاست سے متعلق بات کرتےہوئےشیخ رشید نےکہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے کرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،بیٹے بلاول کو آصف زرداری نے پریس کانفرنس کے لئے رکھا ہوا ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ 15 اگست تک اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس نہ ہوئی تومحرم شروع ہوجائے گا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے سےمتعلق انھوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے،ہمارے لوگوں کو بھی بلایا جا سکتا ہے،چینی اسکینڈل میں بھی ہمارےلوگوں کو بلایا جا سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ML1 project,Shaikh Rashid,labor in ML1 project,Sheikh Rashid,ML1 project, ML1 Project,Pakistan Railway
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube