Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کمشنرکراچی سےدودھ کی قیمتوں سےمتعلق مکمل طریقہ کارطلب،سندھ ہائیکورٹ

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سندھ ہائی کورٹ نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمتوں سے متعلق مکمل طریقہ کار طلب کرلیا۔عدالت نےڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمتوں سے متعلق مکمل طریقہ کار طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عدالت کو بتایا جائےکہ قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلیےکیا اقدامات کیےجارہےہیں،اگردودھ کی قیمتوں کوکنٹرول نہیں کریں گےتوہرچیزکےنرخ بڑھ جائیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کل کوجس کا دل چاہے مرضی سےہرچیزکےریٹ بڑھالےگا،عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ کمشنرآفس دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےکیلیےکیااقدامات کررہاہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ دودھ کی فی لیٹرکیاقیمت مقرر کی گئی ہے؟ اسسٹنٹ کمشنرنے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر 94روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرسے مزید استفسار کیا گیا کہ جو لوگ زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں ان کے خلاف کیا کارروائی کی جارہی ہے؟ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں کے خلاف چھاپے مارتے اورچالان کرتے ہیں۔

درخواست گزارمسکین گجرنے کہا کہ ہول سیلر ریٹیلر کو 114روپے فی لیٹر دودھ فروخت کررہے ہیں، ریٹیلر 120روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Sindh High Court, Commissioner Karachi ,milk prices , milk prices Commissioner Karachi,milk price sindh high court,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube