Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نون لیگ میں پارٹی پرعدم اعتمادکی غلطی کوئی نہیں کرےگا،پرویزرشید

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نیب پولیٹکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔

سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نےحکومت کوناکام جبکہ نیب کوپولیٹکل انجینئرنگ کا ادارہ قراردے دیا۔انھوں نے کہا کہ سیاست میں فلم کا اسکرپٹ نہیں بنایا جاتا،عمران خان 200 لوگوں کا لشکر ساتھ رکھنےکےباوجودچینی اورپٹرول مافیا کوکنٹرول نہیں کرسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پاکستان میں ہوں یا باہرمسلم لیگ نون کوان کی قیادت حاصل ہے۔

سماء کوخصوصی انٹرویومیں پرویزرشید نےاہم امور پر گفتگوکی۔انھوں نے کہا کہ حکومت کا فرض پاکستان کےعوام کومطمئن کرناہے،آج پاکستانی عوام کوحکومت سےشکایتیں ہیں،عوام کوحقیقی اورمنصفانہ الیکشن ملنا چاہیے اورحکومتیں ووٹ سےبننی چاہیے،ماضی میں ووٹ کےاحترام نہ کرنےکےنتائج اچھےنہیں نکلے۔

پرویزرشید نے کہا کہ سب کوآئین کی مقررہ حدود تسلیم کرنا چاہیے،پارلیمنٹ اپناکام کرےاوردوسرے اپنا کام کریں، نیب پولیٹکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔پرویز رشید نےمزید کہا کہ اصول کی قیمت ادا کرنی چاہئے اور اصول کی قیمت ادا کردینی چاہئے۔

مسلم لیگ کےاندرونی معاملات پرانھوں نےکہا کہ شاہد خاقان کی استعفیٰ والی بات ایک کان سےسنی،دوسرے سےنکال دی،میرے استعفیٰ کی بات کرنا شاہد خاقان عباسی کا ذاتی خیال ہے۔پرویز رشید نے مزید کہا کہ شاہدخاقان عباسی نےخلائی مخلوق کو اسٹیبلشمنٹ کانام دیا،اسٹیبلشمنٹ سیاست میں دخل بھی دیتی ہے،اپنے مقاصدبھی رکھتی ہے۔

پرویزرشیدنےبتایا کہ نوازشریف مسلم لیگ نون کومتحد رکھنےکی سب سےبڑی قوت ہیں، نون لیگ اپنےفیصلےخودکرتی ہے،بہت زیادہ بدگمانی ہےکہ کوئی نوازشریف کی تقررلکھتاہے،نوازشریف خودبہت اچھی تقریرترتیب دےلیتےہیں البتہ تقریرسے پہلےنوازشریف اپنےساتھیوں سےمشورہ ضرورکرلیتےہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ نون لیگ جس دن مریم نوازکوکوئی کام دےگی،وہ پہلےاسےانجام دیں گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی قیادت آج سیاسی صورتحال میں فیصلے کرتی ہے،مسلم لیگ(نون)کابیانہ یہ ہےکہ ووٹ کواحترام ملنا چاہیے۔

پرویزرشیدکامزیدکہنا تھاکہ سیاست میں فلم کا اسکرپٹ نہیں بنایاجاتا، نوازشریف نےموجودہ وزیراعظم سے بہترپرفارم کیا۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ اِس وقت کےوزیراعظم کےپاس ڈیڑھ 200لوگوں کا لشکرہے لیکن وہ چینی کی قیمت کنٹرول نہیں کرسکے۔

پرویزرشیدنے یہ بھی کہا کہ پٹرول بحران ختم کرنےکیلئےتیل کمپنیوں کولوٹ مارکی کھلی چھٹی دیدی گئی اورحکومت مافیا کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے دورِ حکومت میں مافیا کوسراٹھانےکی ہمت نہیں تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
distrusting the party,distrusting party PMLN, PMLN distrusting,PMLN Mutual distrust,Pervez Rashid,PML N latest news , PMLN Party distrust,PML N Party policy
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube