Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ایل اوسی پر فائرنگ، بھارتی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

دفتر خارجہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر کے گاؤں فتح پور اور ٹاہی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی، خواتین اور بچیوں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان نے ايل او سی پر سيز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شديد احتجاج کیا اور بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرليا۔

مزید جانیے : بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ،لڑکی جاں بحق

بھارتی فوج نے رواں سال میں جنگ بندی کی 1877 مرتبہ خلاف ورزی کی، شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 6 خواتین اور 5 بچوں سمیت 15 بے قصور افراد شہید ہوئے جبکہ 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی بھی ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube