Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کشمیر ریلی پر حملے میں دہشتگرد تنظیم ملوث ہے، پولیس

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

JI attack

کراچی کے علاقے کورنگی اور گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی کشمیر ريلی پر حملے کی ابتدائی تحقيقات سامنے آگئی جس کے مطابق حملے میں دہشت گرد تنظیم ملوث ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملوں میں رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد تنظیم جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے میں ملوث ہے کیونکہ دونوں حملوں میں استعمال ہونے والا کریکر بھی ایک طرز کا ہے۔

دونوں حملوں سے ملنے والے دھماکہ خیز مواد میں بھی مماثلت ہے۔ رینجرز پر کیے گئے حملوں میں بھی ایسا ہی کریکر استعمال کیا گیا اور حملوں میں استعمال کریکر پھینکنے کے 10 منٹ بعد پھٹے۔

کراچی: کشمیر ریلی پر کریکر حملہ، 39 افراد زخمی

کورنگی حملے ميں اسٹیٹ ایجنسی کا مالک ن ليگ کا مقامی عہدیدار ہے۔

ریلی پر کریکر حملے سے متعلق آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصيلی بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بدھ 5 اگست کو جماعت اسلامی کراچی کی کشمیر ریلی کے دوران گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب کریکر دھماکا ہوا جس میں آخری اطلاعات تک 39 افراد زخمی ہوئے۔

کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان اسٹیٹ ایجنسی کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہيں اسپتال منتقل کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube