Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

رین ایمرجنسی: ضلع شرقی میں شکایتی سیل قائم

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

KARACHI, RAIN

ضلع شرقی میں متوقع بارشوں کے موقع پر نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس کو کلئیر کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ چیئرمین بلدیہ شرقی اور میونسپل کمشنر ایسٹ نے ریسکیو کیمپ بھی قائم کردیا۔

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور و میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفیٰ سومرو کی زیر صدارت متوقع برسات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں بارش کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سعید احمد شیخ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اظہر حسین شاہ، مبین شیخ  و بلدیہ شرقی کے تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ متوقع طوفانی برسات کے دو اسپیل سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کرنے کے بعد امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے، اس سلسلے میں نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس کو کلئیر کرنے کے ساتھ بلدیہ شرقی کے زیر انتظام ریسکیو کیمپ قائم کیا جائیگا جو فوری سہولت کیلئے دستیاب ہوگا، طبی امداد کیلئے ایمبولینس سروس کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی واٹرنگ پمپس کو ان مقامات پر مختص کردیا جائے گا، جہاں پانی کے جمع ہونے کی گزشتہ برسات میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔

چیئرمین معید انور اور میونسپل کمشنر وسیم سومرو نے 24 گھنٹوں میں متوقع طوفانی برسات سے نمٹنے کیلئے تمام چوکنگ پوائنٹس بالخصوص نیپا، فیڈرل اردو یونیورسٹی، مسکن چورنگی، گرومندر، فرنیچر مارکیٹ، پی ای سی ایچ ایس و دیگر مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ متوقع طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلئے بلدیہ شرقی کا ہر افسر و ملازم اپنا کردار ادا کرے، کوتاہی برتنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پرچیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سعید شیخ کو یو سی 21 کے مختلف علاقوں اور گلستان ظفر یو سی 7 میں سیوریج کے مسائل پر بریف کیا گیا جبکہ مین ہولز کور کرنے کے انتظام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ مسائل کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔

میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنا ہوم ورک مکمل رکھیں اور بارش ہوتے ہی تمام مشینی و افرادی قوت کی مدد سے آن روڈ ہوکر نکاسی آب کیلئے اقدامات بروئے کار لائیں، بالخصوص ضلع کے کرونک پوائنٹس پر ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلدیہ شرقی کا مرکز شکایت 24 گھنٹے فعال ہے، عوام بالخصوص گلشن اقبال زون کے مکین نکاسی آب کے حوالے سے اپنی شکایات ٹیلی فون نمبر 9-99230355 یا انچارج کمپلین سیل گلشن اقبال 0332-2536956 اور جمشید زون کے مکین 99225111 پر درج کرواسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube