Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: کشمیر ریلی پر کریکر حملہ، 39 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بیت المکرم مسجد کے قریب ریلی پر حملہ کیا گیا

KARACHI, KASHMIR,

بیت المکرم مسجد کے قریب ریلی پر کریکر حملے میں 39 افراد زخمی ہوگئے، ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر اس وقت نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کردیا جب حافظ نعیم الرحمان تقریر کررہے تھے، واقعے میں 39  افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کریکر دھماکے میں 39 افراد زخمی ہوئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں 5 کو المصطفیٰ، 8 کو جناح، 11 آغا خان اور 10 کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، بیشتر معمولی زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے تحت بیت المکرم مسجد سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کا اختتام حسن اسکوائر پر ہونا تھا، ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ریلی پر کریکر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پھینکا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

ریلی کی قیادت کرنیوالے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کریکر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹوں نے حملہ کیا، ایسی بزدلانہ کارروائیوں ہمارے جذبوں کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیری سے اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے۔

کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سندھو دیش ریوولوشنری آرمی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے کراچی میں کریکر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube