Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

واٹر بورڈ میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Karachi Water and Sewerage Board Aslive 27-06

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کے مطابق ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام مشینری کو تیار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے جبکہ چیف انجینئرز کو برسات کے آغاز سے قبل ہی ضروری انتظامات کی ہدایات کی ہے۔

چیف انجینئرز سے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرز تک تمام افسران عملے سمیت علاقوں میں موجود رہیں گے جبکہ مرکزی و ضلعی رین ایمرجنسی سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

سیور کلینگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس برسات سے قبل نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پہنچائے جا رہے ہیں جبکہ و نچنگ مشینوں سے اہم سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کی جارہی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے پمپنگ اسٹیشنوں پر جنریٹرز کی موجودگی یقینی بنانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ چیف انجینئر سیوریج سے اب تک کے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube