Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ،لڑکی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

بھارت کی لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر بھی لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاؤں کی رہائشی 18 سالہ لڑکی شہید، جب کہ خواتین اور بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کے حملے پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کے دوران انڈین فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال 1877 بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube