Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ملک بھرکےتعلیمی ادارےاگلےماہ کھولنےپراتفاق ہوگیا

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بین الصوبائی وزرا تعلیم  کانفرنس میں ملک بھر کےتعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے پراتفاق ہوا ہے۔اسکول کھولنے سے قبل 7 ستمبر کو اجلاس بلا کر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی۔ویڈیو لنک کے ذریعے بین الصوبائی وزرا نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرونا کے خاتمے کے بعد آن لائن تعلیم کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں 15 ستمبر 2020 سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویزمستردکردی گئی۔دیگر تمام صوبوں نے یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی اور 15ستمبر سے ہی اسکولز کھولنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی اور اس کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ اگلے لائحہ عمل کے تحت صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہےمنگل کولاہورمیں آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے 15 اگست سے پرائیوٹ اسکولز کھولنےکااعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ 15 اگست 2020  سے ایس او  پیز کے تحت اسکول کھولیں گے۔

کاشف مرزا نے واضح کیا کہ جوپرائیویٹ اسکول بند ہوا یا گرفتاری ہوئی تو ہماری یونین سامنے کھڑی ہوگی،سیل ہونے والے اسکول کو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن قانونی مدد دے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ایم فل پاس اساتذہ ریڑھی لگا کر بیٹھے ہیں،حکومت کو قبول ہوگا ہمیں یہ قبول نہیں ہے۔

اس کےعلاوہ چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن حيدرعلی نے بھی تعلیمی ادارے فوری کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسکول بند ہونےسےلاکھوں بچےچائلڈ لیبر کا شکار ہورہےہیں۔ 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
educations sectors reopen , Pakistan educations sector reopen , reopen educations sector , next month reopen educations sectors, minister educations announced ,School Reopen , all private school associations announced , Karachi school reopen , 15 august school reopen , after coronavirus reopen school ,Pakistan school reopen,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube