Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

یوم استحصال:پاک فضائیہ کی کشمیریوں سے یکجہتی،نیا پرومو جاری

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نظمیہ انداز میں بھارتی جارحیت کو بےنقاب کیاگیا

پانچ اگست یوم استحصال کے موقع پر پاک فضائیہ نے مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نیا پرومو جاری کردیا۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کو پرومو کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جاری کردہ نئے پرومو میں مشہور شاعر شہزاد نیر کی خوبصورت نظم سے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا گیا۔ نظم بہادر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو سلام عقیدت ہے۔

پرومو سے متعلق ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ نظم عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کرنے کی بھی ایک کوشش ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک بھارت کے ظالمانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت میں اپنی آوازیں بلند کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube