Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن کاتعلیمی ادارےفوری کھولنےکامطالبہ

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

لاکھوں بچےچائلڈ لیبر کا شکار ہورہےہیں

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن حيدرعلی نے ايک بار پھر تعلیمی ادارے فوری کھولنے کا مطالبہ کرديا ہے۔

حیدرعلی نےکہا ہے کہ اسکول بند ہونےسےلاکھوں بچےچائلڈ لیبر کا شکار ہورہےہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کےتعلیمی ادارے فوری طور پرکھولے جائیں۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نجی اسکولوں کی مالی مشکلات کااحساس کرے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے لئے بلاسود قرض کی فراہمی کا اعلان کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا شکار ہونے والے ان بچوں کو دوبارہ اسکول لانا بہت مشکل ہوگا۔ حیدر علی کا کہنا تھا کہ یونیسف پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ بچے تعلیمی اداروں میں واپس نہیں آسکیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ارباب اقتدار کو تعلیمی اداروں کی بندش پر بہت سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔

واضح رہےمنگل کولاہورمیں آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے 15 اگست سے پرائیوٹ اسکولز کھولنےکااعلان کیا اور بتایا کہ 15 اگست 2020  سے ایس او  پیز کے تحت اسکول کھولیں گے۔

کاشف مرزا نےبتایا کہ پہلے سنئیر کلاسز کو بلائیں گے، بعد میں جونئیر کلاسز کو بلائیں گے،کلاسز میں بیٹھنےکےلئے فاصلہ رکھا جائے گا اوررش نہیں ہوگا۔

کاشف مرزا نے واضح کیا کہ جوپرائیویٹ اسکول بند ہوا یا گرفتاری ہوئی تو ہماری یونین سامنے کھڑی ہوگی،سیل ہونے والے اسکول کو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن قانونی مدد دے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ایم فل پاس اساتذہ ریڑھی لگا کر بیٹھے ہیں،حکومت کو قبول ہوگا ہمیں یہ قبول نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
School Reopen , all private school associations announced , Karachi school reopen , 15 august school reopen , after coronavirus reopen school ,Pakistan school reopen,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube