Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بھارت کیوجہ سےخطےمیں جنگ کاخطرہ منڈلارہاہے،راجافاروق

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

وزيراعظم آزاد کشمير راجا فاروق حيدر کا کہنا ہے کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیریوں سے ان کی شناخت چھیننے کی مذموم کوشش کی، خطے ميں بھارت کی وجہ سے جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے، اقوام متحدہ فوری نوٹس لے۔

اپنے 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نریندر مودی کو کہتا ہوں ریاست جموں و کشمیر تمہارے لئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگا۔ ریاست جموں و کشمیر میں بسنے والے مسلمان، ہندو، سکھ، بدھ تمام اس سازش سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے اپنے ہی ملک میں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے۔ آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ اقوام عالم سے کہتا ہوں کہ خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ کب تک آزاد کشمیر کے لوگوں کو روکا جائے گا۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہوں۔ خاص طور پر اقوام متحدہ کے مستقل رکن سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مداخلت کریں اور ہندوستان کو روکیں۔ جب تک اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں مل جاتا کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube