عیدالاضحی پرسیاحوں کیلئےیہ مقامات بند
پاکستان کا صوبہ خیبرپختونخوا سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے۔ یہاں کے خوبصورت آبشار،بلند وبالا پہاڑ،برف پوش وادیاں،سرسبزکھیت،پھلوں سےلدھےباغات اورگھنےجنگلات سیاحوں کےلیے کشش رکھتے ہیں۔
قدرتی حسن سےمالا مال صوبہ خیبرپختونخوا بلند و بالا پہاڑی سلسلے پر بھرپور ہے۔ شوگران کی برف پوش وادیاں ، سوات کے پہاڑوں سے گرتی خوبصورت آبشاریں اور بہتی جھیلیں سیاحوں کی منتظر رہتی ہیں۔
حکومت کی جانب سے عیدالاضحی پر بھی سیاحوں کیلئے یہ مقامات بند کئے گئے تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے اگست میں صوبے کے سیاحتی مقامات ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔