Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی طیارہ حادثہ: فی مسافر ایک کروڑ روپے ادائیگی کااعلان

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

PIA-PLANE-CRASH-PK8303

پی آئی اے انتظامیہ نے طیارہ حادثہ لواحقین کو انشورنس کی مد میں ایک کروڑ روپے فی مسافر ادائیگی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے طیارہ حادثہ لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی مسافر ادائیگی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل تمام لواحقین کو 50 لاکھ روپے ادا کیے جانے تھے جو کیرج بائی ائیر ایکٹ 2012 کے مطابق تھے۔

کراچی: پی آئی اے کاطیارہ لینڈنگ سے قبل گرکرتباہ

انشورنس کی رقم میں اضافہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اب تمام مسافروں کے قانونی ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی مسافر انشورنس کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ یہ بھی واضع کیا ہے کہ اس سے پہلے پی آئی اے 10 لاکھ روپے فی مسافر جنازے اور تدفین کے زمرے میں پہلے ہی ادا کر چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑھائی گئی انشورنس رقم پہلے سے ادا کی گئی رقم کے علاوہ ہے۔

کراچی طیارہ حادثہ:پائلٹ کی غفلت حادثے کی بنیادی وجہ قرار

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں کام مکمل کرلیا ہے اور اب اسے قانونی ورثاء کی جانب سے جانشینی سرٹیفیکیٹ کا انتظار ہے اور اس کے لئے ورثاء کو خطوط ارسال کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں پائلٹ کی غفلت کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube