Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

خوشاب: پانی پر تنازع، فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago

خوشاب میں پانی کی فراہمی پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگٸے۔

خوشاب کے نواحی علاقے نلی میں واقعہ پانی کی تقسیم کے تنازع پر پیش آیا۔ دو گروپوں میں جھگڑا اس قدر بڑھا کہ معاملہ فائرنگ تک جاپہنچا۔

دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس علاقے میں پہنچ گئی، مقتولین کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube