Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کشمیریوں کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے، مشعال ملک

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Mishal Hussain Malik

حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہتی ہیں کہ بھارت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کشمیریوں کے لیے زمین تنگ کر دی ہے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں زمین بیچی جا رہی ہے اور کشمیریوں کو اپنے وطن میں پناہ گزین بنایا جا رہا ہے۔ بھارتیوں کو بسایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی آڑ میں بھارت کے غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور نسل کشی پروگرام تیز ہو رہا ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو آر ایس ایس کی دہشتگرد تنظیموں کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدام کےخلاف پاکستان بدھ 5 اگست 2020 کو یومِ استحصال منائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube