Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

وفاقی حکومت کی نااہلی کاخميازہ عوام بھگت رہےہيں،مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان کی ہر پريشانی کاذمہ دار پيپلز پارٹی کوقراردياجاتاہے

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر پريشانی کا ذمہ دار پيپلز پارٹی کوقراردياجاتاہے، مافياز حکومت چلاتے ہيں توچينی،آٹا،تيل،پيٹرول،ادويات ناياب ہوتی ہيں۔مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ حکومت کی نا اہلی کا خميازہ عوام بھگت رہے ہيں۔

منگل کو کراچی میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےپريس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ وفاق کے پاس ہر مسئلےکاجواب سندھ حکومت ہے،اگر پوچھيں کہ پارلیمنٹ صحیح نہیں چل رہی تو يہ مراد علي شاہ کانام ليں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت پر ملبہ ڈالنا غلط اورغیرمناسب ہے،حکومت کا مقصد مافياز کو فائدہ پہنچانا ہے اور وفاق نے چینی کی قیمت میں سنچری مکمل کرلی ہے۔

،مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ ایف بی آر کی ٹیکس محصولات میں 22فیصد اضافہ ہوا،امید تھی کہ پہلی بار این ایف سی کی مد میں سندھ کوپورے فنڈز ملیں گے،اعدادوشمار پرنظر ڈالی توحقیقت کچھ اور تھی۔

ترجمان سندھ حکومت نےکہا کہ بجٹ دستاویزات کےمطابق سندھ حکومت کو ہرماہ63ارب روپے ملنے ہیں تاہم سندھ حکومت کوجولائی میں صرف 34ارب روپے ملے،سندھ کے بجٹ میں تقریباً 28ارب روپے کا شاٹ فال ہے،اب لوگوں کو کیسے تنخواہیں،پنشنز دیں گے؟ ترقیاتی کام کیسے ہوں گے؟۔

مرتضٰی وہاب نےکہا کہ حکومت کی نا اہلی کا خميازہ عوام بھگت رہے ہيں،پاکستان کی سب سےزيادہ نااہل اورکرپٹ حکومت ہے،آپ اپنی کوتاہيوں اورنااہلی کاملبہ سندھ حکومت اورماضی کی حکومتوں پرڈال سکتےہيں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی،بيروزگاری اور کرپٹ پاليسياں ہيں،حکومت ناکام ہوچکی ہے،اگرکسی کو گھر جانا چاہيے تووہ حکومت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Murtaza wahab , governor's rule, governor's rule in Karachi , governor rule, minister information’s Sindh
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube