Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشريف معاملات طےکرکےبيرون ملک گئےہیں،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ضروری نہیں کہ ساری باتیں عمران خان کے ساتھ طےہوں

وفاقی وزیرشيخ رشيد احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشريف معاملات طے کرکے بيرون ملک گئے،ضروری نہیں کہ ساری باتیں عمران خان کے ساتھ طے ہوں۔

پیر کی رات سماء کے پروگرام آواز ميں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے دور میں سابق وزیراعظم نوازشريف وطن واپس نہیں آئیں گے،شہبازشریف بھی وطن واپس آکرپچھتا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف معاملات طے کرکے بیرون ملک گئے،ضروری نہیں ساری باتیں عمران خان کےساتھ طے ہوں۔

شیخ رشید نےمزید کہا کہ سب سے سنجیدہ کیس شہبازشریف اورحمزہ کاہے،شہبازشریف غلطی کرنےسےپہلےکئی بارسوچیں گے۔

انھوں نےمریم نواز سےمتعلق کہا کہ نواز شريف چاہتے ہيں کہ مريم نواز سياست کريں،مریم نواز کو کسی نے نہيں روکا،وہ بلاول بھٹو کی طرح روزپریس کانفرنس کرسکتی ہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ فضل الرحمان کو سیاستدانوں نے استعمال کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube