Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پی آئی اے:جعلی ڈگری پر 28 ملازمین نکال دیئے گئے

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

قومی ايئر لائن ميں احتساب کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے جہاں جولائی میں پائلٹس سمیت 63 ملازمین کو نکالا گیا، جب کہ حالیہ کارروائی میں جعلی ڈگری پر 28 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بغیر اطلاع چھٹی کرنے والے 27 ملازمین کو بھی نکالا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران مشتبہ لائسنس پر پانچ کپتانوں کو گھر بھيج ديا گيا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن میں کرپشن میں ملوث ہونے پر بھی 2 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔ نااہلی کے مظاہرے پر ايک ملازم کو نوکری سے برخاست کرديا گیا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ کام سے انکار پر 4 ملازمين کی تنزلی بھی کردی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ايس اوپيز کی خلاف ورزی کے باعث 3ملازمين کے انکريمنٹ سے بطورسزا کٹوتی کی گئی ہے۔

اچھی کارکردگی کے حامل 13 ملازمين کو تعريفی اسناد جاری کی گئيں ہیں، جب کہ قومی ایئرلائن نے اچھی کارکردگی پر 2 ملازمين کو کيش ايوارڈ بھی ديا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube