Thursday, January 28, 2021  | 13 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

اسلام آباد: عید کے تیسرے روز کام پرآنا کیسا لگا؟

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 6 months ago

خوشی ادھوری رہ گئی،ملازمین

دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر سرکاری ملازمین پیر کو کام پر واپس پہنچے تاہم  دفاتر میں حاضری کم رہی۔

عید کے تیسرے روز نوکری پر پہنچنے والوں کو ان کے بقول تھوڑا عجیب سا لگ رہا تھا لیکن چوں کہ چھٹی نہیں تھی تو دفاتر آنا پڑا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ پیر کے روز بھی اپنے گھر والوں اور عزیز و اقرباء کے ساتھ دن گزارتے۔

ایک ملازم جن کا تعلق نوشہرو فیروز سے تھا ان کے مطابق یہ مختصر چھٹیاں تو ان کو اپنے آبائی علاقے جانے اور وہاں سے واپس آنے میں ہی صرف ہوگئیں کیوں کہ یک طرفہ سفر ہی 18 گھنٹے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کم سے کم تین چھٹیاں تو ہونی ہی چاہئے تھیں۔

الغرض ڈیوٹی پر واپس پہنچنے والوں کا کہنا تھا کہ عید کے آخری روز چھٹی نہ ہونے کے سبب عید کی خوشی ادھوری رہ گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube