Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی سمیت سندھ، بلوچستان میں ہفتے سے بارش کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Khi black clouds

فوٹو: آن لائن

سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں جمعرات 6 اگست سے ہفتہ 8 اگست کے دوران تیز بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق جمعرات کی شام سے ہفتے تک کراچی، حیدر آباد سمیت اندرون سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ جمعے اور ہفتے کو جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

جمعرات سے ہفتہ کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹنڈواللہ یار، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، دادو اور شہید بینظیرآباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کے روز بہاولپور، رحیم یار خان، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، قلات، جعفرآباد، جھل مگسی، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بھی کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی اور حیدر آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ خضدار کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube