Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 17اگست تک بڑھادیاگیا

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

آٓئن لائن

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت 17 اگست تک بڑھا دی ہے۔

پیر 3 اگست کو جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق تجارتی مراکز ہفتے سے جمعرات تک صبح 9 سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، جب کہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تندور، دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھولے جاسکتے ہیں، تاہم سنیما، فارم ہاؤسز، شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بند رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج سے ختم کردیا، سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیصلہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube