Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب میں لاک ڈاؤن آج سے ختم کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ آن لائن

عید الا ضحی کی چھٹیوں کے بعد پابندیاں ختم کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا۔ نتائج حوصلہ افزا نکلنے پر صوبائی حکومت کی جانب سے 2 روز قبل ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب بھر ميں عيد سے پہلے لگايا گيا

لاک ڈاؤن آج پیر 3 اگست کو ختم کرديا گيا ہے۔ جس کے بعد کاروباری مقامات پير تا جمعہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔ نوٹی فیکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا۔

فائل فوٹو

نوٹی فیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ميڈيکل اسٹورز، پنکچر کی دکانیں، آٹا چکی، تندور، زرعی ورکشاپ 24 گھنٹے کھلے رہيں گے۔

کريانہ، سبزی اور دودھ کی دکانيں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک ہفتہ بھر کھليں گی۔ کال سنٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے بين الاضلاعی ٹرانسپورٹ کو بھی 24 گھنٹے چلنے کی اجازت دیدی گئی، تعليمی ادارے، شادی ہال، ريسٹورينٹس ، پارک اور سينما ہال بدستور بند رہيں گے۔

نوٹی فکیشن 17 اگست تک نافذ العمل رہے گا، 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ايس او پيز کے ساتھ اجتماع کی اجازت بھی ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے اور عید پر مارکیٹوں کی بندش سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہونے پر فیصلہ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube