Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں بارشوں کے3 اسپیل آرہے ہیں،این ڈی ایم اے

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

عید پرجو میل جول ہوااس کےاثرات 14 اگست کے بعدآئیں گے

چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے 3 اسپیل آرہے ہیں،بارش کا پہلا سسٹم کراچی ميں 7 اگست کو داخل ہوگا اور 9 اگست تک چلے گا۔لیفٹینیٹ جنرل محمد افضل نےمزید بتایا کہ کراچی ميں 15اگست کوبارش کا نيا چھوٹا سسٹم آئے گا جب کہ شہرمیں 24سے26اگست تک بارشوں کا سسٹم رہے گا۔ کرونا سے متعلق انھوں نے کہا کہ عید پرجو میل جول ہوا ہے اس کے اثرات 14 اگست کے بعد آئیں گے۔

اسلام آباد میں اتوار کو چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ کراچی ميں بارش کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کراچی میں بارشوں کے 3 اسپیل آرہے ہیں، بارش کا پہلا سسٹم کراچی ميں 7 اگست کو داخل ہوگا اور 9 اگست تک چلے گا۔

لیفٹینیٹ جنرل محمد افضل نےمزید بتایا کہ کراچی ميں 15اگست کوبارش کا نيا چھوٹا سسٹم آئے گا جب کہ شہرمیں 24سے26اگست تک بارشوں کا سسٹم رہے گا۔پچھلی بارش سے متعلق انھوں نے کہا کہ پہلے بارش جو ہوئی ہے اس میں ایک گھنٹے میں 80 سے 83 ملی میٹر بارش ہوئی جوکراچی کا سسٹم برداشت نہیں کرسکتا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نےبتایا کہ بارشوں کے باعث کراچی کے چند علاقے شديد متاثر ہوئے،اب اس طرح کا کام کيا جائے گا کہ نقصانات کوکم سےکم کيا جاسکے۔

شہر سے متعلق انھوں نے مزید یہ کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلیے پہلے انہیں سمجھنا ہوگا اور ان کے حل کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کر بیٹھا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ شہرميں روزانہ 20 ہزار ٹن سالڈ ويسٹ پيدا ہوتا ہے،کراچی میں 25 برس میں پانی کےبہاؤکے راستے3سے4میٹرررہ گئے ہیں اورندی نالوں پر کافی قبضے ہوچکے ہیں، ندی نالوں پر بہت زیادہ تجاوزات کی گئیں ہیں اورسیوریج سسٹم کوئی نہیں ہے۔

چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں کل سے مختلف علاقوں میں کام شروع ہوجائےگا،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سے3میٹنگزہوئی ہیں اورفوکس آنےوالی بارشوں میں نقصانات سے بچاؤ ہے۔

کراچی میں فوج کی آمد سے متعلق انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں کہاتھا کہ کراچی کی صورتحال کو کنٹرول کریں،اس پر پاک فوج کو این ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت بلایا گیا ہے،کراچی میں اب دوسرے ادارے بھی پہنچ گئے ہیں۔

ملک میں کرونا کیسز سے متعلق انھوں نے بتایا کہ وائرس کے کیسزبہت کم رہ گئے ہیں،آئندہ چند دنوں تک یہ مزید نیچے آجائینگے تاہم خدشہ ہے کہ محرم میں یہ دوبارہ نہ بڑھ جائے،اس لئے ہمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ عید پر جو میل جول ہوا ہے اس کے اثرات 14 اگست کے بعد آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube