Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پنڈی بھٹیاں:ہوٹل پربجلی کےتارگرنےسے2نوجوان جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں ہوٹل پر کھانے کیلئے آئے 2 نوجوان بجلی کے تاروں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پنڈی بھٹیاں میں لاہور روڈ پر پیش آیا، جہاں بجلی کے تار ٹوٹ کر ہوٹل ميں جاگرے، جہاں 2 نوجوان کھانے کیلئے ٹیبل پر بیٹھے تھے۔ دونوں نوجوان برگر کھانے آئے تھے۔

پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت وقاص اور علی کے نام سے کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کيا گيا۔ واقعہ کے خلاف حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

ورثا نے 4 گھنٹے تک لاہور سرگودھا روڈ پر احتجاج کیا اور گیپکو کے خلاف نعرے لگائے، جس سے لاہور سرگودھا روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

ورثا کا کہنا تھا کہ گیپکو حکام کيخلاف مقدمہ کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا، تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا۔

واقعہ کا مقدمہ ایس ڈی او گیپکو سمیت تین ملازمین کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube