ملزمان کے چہرے واضح مگر گرفتار نہ ہوسکے
کراچی ميں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پولیس بھی لٹیروں پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ فيڈرل بي ايريا بلاک 15 اسٹریٹ کرمینلز کیلیے کسی جنت سے کم نہیں، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پہلے گھر کے باہر بیٹھے لوگوں کو لوٹا، پھر، گلی سے گزرنے والے 3 شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔