Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ملک بھرمیں عیدالاضحی مذہبی جوش وجذبےسےمنائی جارہی ہے

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2020 | Last Updated: 1 week ago

تصویر کیلئے بشکریہ اے ایف پی

ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوئے، جس کے بعد فرزندان اسلام کی جانب سے سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، ملک کی ترقی و خوشحالی اور کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جس کے بعد شہر شہر،گاؤں گاؤں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ جب کہ کراچی کے پولیو میں گورنر سندھ سمیت دیگر وزرا اور حکام نے نماز عید ادا کی۔

ملک بھر میں شہریوں نے نماز عید کے بعد اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستانوں کا بھی رخ کیا۔ حکومت پاکستان نے کرونا کے باعث اجتماعات سے گریز کرنے اور اجتماعی قربانی کی ہدایت کر رکھی ہے۔ حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں، جب کہ گلی محلوں میں قربانی کے بجائے مخصوص مقامات پر قربانی کی ہدایات دی ہیں۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جمعہ تا اتوار چھٹی اعلان کیا گیا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ سے پیر تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube