Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

EIDUL AZHA, SINDH, HOLIDAYS,

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کردیا، پیر 3 اگست کو بھی چھٹی ہوگی۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 روز کی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو جمعہ 31 جولائی سے 2 اگست تک تھی، سندھ حکومت نے بھی وفاق کی پیروی کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ پر صوبائی سطح پر 3 روز کی چھٹی دی تھی۔

عیدالاضحیٰ کی آمد سے چند گھنٹے قبل جمعہ کی رات سندھ حکومت نے تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت کے مطابق اب عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اتوار 2 اگست کے بجائے پیر 3 اگست تک جاری رہیں گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بھی وفاقی حکومت سے عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن پر بھی تعطیل کا اعلان کا مطالبہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube