Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بھی علم کی روشنی پھیلنے لگی

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں میں قید 800 کے قریب افراد نے ماسٹرز، بیچلرز، انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی، 37 قیدیوں نے ماسٹرز جبکہ 125 نے بی اے اور بی ایس سی کی تعلیم مکمل کرلی۔

محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں کی تعلیم سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں میں قید تقریباً 800 افراد نے ماسٹرز، بیچلرز، انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سالوں کے دوران جیلوں میں قید 37 افراد نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی جبکہ 125 افراد نے بی اے اور بی ایس سی کی تعلیم مکمل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 254 قیدیوں نے ایف اے، ایف ایس سی اور 367 قیدیوں نے میٹرک  امتحانات پاس کئے۔

رپورٹ کے مطابق جیل کے اندر دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ  قیدیوں میں دینی تعلیم حاصل کرنے کا رحجان بھی بڑھ رہا ہے۔ محکمہ جیل حکام نے بتایا کہ 357 قیدیوں نے ناظرہ اور 85 نے قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھا جبکہ  ایک قیدی نے قرآن پاک حفظ بھی کیا۔

محکمہ جیل کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈگریوں کے علاوہ جیلوں کے 939 قیدیوں نے مختلف زبانیں بھی سیکھیں جبکہ ایڈلٹ لٹریسی ایجوکیشن کے تحت 70 قیدیوں نے تعلیم حاصل کی۔

محکمہ جیل نے بتایا کہ قیدیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کر سکیں، قیدیوں کو فنی تربیت بھی دی جارہی ہے تاکہ یہ قیدی معاشرے کے کامیاب اور مفید شہری بن سکیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube