Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں،علی زیدی

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نیب میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی

وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں یہاں رول آف لاءنہیں بلکہ رول آف مافیاہے، سندھ حکومت کچےکےڈکیتوں کوامن ایوارڈدےرہی ہے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے بلاول بھٹو زرداری اور پيپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لے ليا۔انھوں نے جمعرات کی رات پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی بارش ميں ڈوب رہا تھا اور بلاول لاہور ميں اُن سے پارٹنر شپ کررہے تھے جوآصف زرداری کوسڑکوں پر گھسيٹنے کی باتيں کرتے تھے۔

وفاقی وزیرنےبلاول بھٹو زرداری کو سندھ کی بیماری قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ بلاول زرداری بتائیں زندگی میں کوئی ایک دن کام کیاہے؟۔

انھوں نےآصف زرداری سے متعلق کہا کہ وہ سینماکےٹکٹ بیچ کرپاکستان کےصدربن گئے،آصف زرداری پرانٹرنیشنل میڈیانےفلمیں بنائی ہیں۔

احتساب کےقومی ادارے سے متعلق انھوں نے کہا کہ نیب میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی،کوئی این آراونہیں مل رہا۔ اپنے متعلق علی زیدی کا کہنا تھا کہ مجھ پرالزام لگایاگیاکہ کروڑوں روپےکھالیئے، علی زیدی آج بھی کرائےکےمکان میں رہتاہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube