Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

دیربالا:جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ،10 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago

دیر بالا: جائے وقوعہ کا ایک منظر

اپر دیر کے علاقے چراگلی میں میں جائیداد کی تنازعے پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق، جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بند کردی۔

نمائندہ سما کے مطابق دیر کے مضافاتی علاقہ چراگلئی میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب مخالف فریقین نماز جنازہ پڑھ کر قبرستان جا رہے تھے۔ اس موقع پر فریقین میں معمولی بات پر تلخ کلامی شروع ہوئی اور بات فائرنگ تک جا پہنچی۔

ڈی پی او میاں نصیب جان کے مطابق فائرنگ سے موقع پر 7 افراد جاں بحق، جب کہ دیگر 3 افراد راستے اور اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

فریقین کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میاں نصیب جان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے شرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube