Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

صوبےمیں کروناکیسزکی تعدادمیں کمی،وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نےکہا ہے کہ صوبے میں کرونا کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

جمعرات کو سیالکوٹ میں وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیاسےگفتگو میں بتایا کہ پنجاب میں کرونا کیسزمیں کمی آئی ہےاورصوبے کے 19 اضلاع کرونا فری ہوچکے ہیں۔

یاسمین راشدنےمزید بتایا کہ قوم نےجس طرح وبا کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی،پوری قوم نےمل کرکرونا کیخلاف کردار ادا کیا۔

انھوں نےمزید کہا کہ سیالکوٹ ان شہروں میں شامل ہے جن میں کم مریض موجود ہیں اور صرف235  نئے مریض رپورٹ ہوئےہیں۔

واضح رہےکہ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں92ہزار655 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ملک بھرمیں اموات کی مجموعی تعداد5ہزار924تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکیسز25ہزار347رہ گئےہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube