Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان: عیدالاضحیٰ پر پارکس اور پکنک پوائنٹس بند رکھنے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

EID UL AZHA, BALOCHISTAN,

بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کیلئے ایس او پیز جاری کردیئے۔ عید کے دوران صوبہ بھر میں پارکس اور پکنک پوائنٹس مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا، اجلاس میں عید الاضحیٰ پر نماز اور قربانی جبکہ محرام الحرام پر جلوسوں کیلئے ایس او پیز پر اتفاق رائے ہوگیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مویشی منڈیوں، نماز عید اور قربانی سے متعلق طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں محرم کی مجالس اور عاشورہ کے جلوس کی ایس اوپیز، سیکیورٹی کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری سطح پر قائم 74 مویشی منڈیوں میں کرونا وائرس کی روک تھام صفائی اور کانگو وائرس کے تدارک کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کوئٹہ میں میں 189 عید گاہوں میں عید نماز ادا ہوگی، جہاں صفائی اور سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلاس میں کمشنروں، کیو ایم سی اور میونسپل اداروں کو عید اور بعد ازعید صفائی اور قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصہ کیا گیا کہ عید کے موقع پر بازاروں اور مارکیٹس کو صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی، عید کے دوران صوبہ بھر میں پارکس اور پکنک پوائنٹس مکمل طور پر بند رہیں گے، جبکہ کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ عید اور محرمالحرام کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، اگر عید اور محرم میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا تو بلوچستان سے کرنا وائرس ختم ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube